جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، موٹرسائیکل چور سمیت 4 ملزمان گرفتار

0 100

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، موٹرسائیکل چور سمیت 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق صدر پولیس نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزم فیضان جاوید کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ موٹر سائیکل اور نقدی 5000 برآمد کر لیا گیا۔

دینہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محسن علی کو گرفتار کر کے پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم کی شراب فروشوں کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان محمد اسلم اور امجد حسین کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 170 لیٹر شراب برآمد کر کے پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.