جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق منگلا پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزمان عبدالخالق اور تحسین آفتاب کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 20 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم نبیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 5 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
صدر پولیس نے ملزم عبدالغنی کو گرفتار کر کے ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔