جہلم پولیس ان ایکشن، اشتہاری مجرم اور 3 منشیات فروش گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد

0 111

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،اشتہاری مجرم اور 3 منشیات فروش گرفتار، 10 کلو سے زائد چرس برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروش محمد علی اور زاہد علی کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 10 کلو 270 گرام چرس معہ رقم وٹک مبلغ 20870 روپے اور پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے اشتہاری مجرم ابرہیم کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا جو ملزم ناصر نے اشتہاری مجرم کو پناہ دینے کے علاوہ فرار ہونے میں مدد دی، سٹی پولیس نے ملزم ناصر کو جرم بالا کی پاداش میں گرفتار کر لیا جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروش ملزم شرجیل کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 60 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.