جہلم میں دو شہریوں کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 4 اشتہاری مجرمان گرفتار

0 125

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے۔

ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری مجرم کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوئی، اشتہاری مجرم نے امان اللہ نامی شہری کو اغواء کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ سال 2020ء تھانہ صدر میں درج کیا گیا تھا۔

ایس ایچ او للِہ فرخ صغیر بھٹی اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں ملوث 3 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لیے، اشتہاری مجرمان کی شناخت عاشق حسین، اختر اور محمد عالم کے ناموں سے ہوئی، اشتہاری مجرمان نے محمد شہزاد نامی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ للِہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ایس ایچ او للِہ، ایس ایچ او صدر اور ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.