جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، اشتہاری مجرمان اور منشیات فروش گرفتار

0 197

جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے اشتہاری مجرمان اور منشیات فروش گرفتار کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم حمزہ شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 980 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم اشفاق عرف شاکا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 500 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم نے لکڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 اشتہاری مجرمان گرفتارکر لیے، اشتہاری مجرمان کی شناخت علی رضا اور وقاص کے ناموں سے ہوئی، واقعہ کا مقدمہ گزشتہ سال تھانہ دینہ میں درج کیا گیا تھا، اشتہاری مجرمان گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گئے تھے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.