جہلم: پولیس کو بوگس کال اور شہری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزمان گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات کی روشنی میں جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم سمیت 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار، مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ للِہ فرخ صغیر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے گالم گلوچ، ہوائی فائرنگ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے ملزم نعیم اختر کو گرفتار کر لیا، درخواست دہندہ نے بتایا کہ ملزم نے میری زمینوں پر آ کر ہوائی فائرنگ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی اور مجھے پریشان و گالم گلوچ کیا، للِہ پولیس نے مقدمہ درج کر ہیومین ریسورس کی مدد سے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملزم گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لی۔
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے 15 پر بوگس کال کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا، ملزم کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی، سٹی پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ کالر سے ملزم موبائل فون چھین کر فرار ہو گیا ہے، سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر پڑتال کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا تھا، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، سرکاری سہولیات اور وسائل کا غلط استعمال کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔