جہلم: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پر قبضے جما لئے

0 202

جہلم: جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر تجاوزات قائم، بااثر دکانداروں نے سروس روڈ پر قبضے جما لئے، این ایچ اے انتظامیہ خاموش تماشائی، تجاوزات کے باعث حادثات رونما ہونے لگے، شہریوں کا ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق جہلم جادہ کے مقام پر جی ٹی روڈ سے ملحقہ سروس روڈ پر بااثر دکانداروں نے قبضے جما رکھے ہیں، جس کی وجہ سے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سروس روڈ کا وجود کہیں نظر نہیں آتا، سروس روڈ استعمال کرنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ناجائز تجاوزات قائم ہونے کی وجہ سے مجبوراً ڈرائیور مخالف سمت پر گاڑیاں چلاتے ہیں جس کی وجہ سے موٹر وے پولیس غلط ڈرائیونگ کرنے پر شہریوں کو ہزاروں روپے جرمانے کی چٹیں تھما دیتے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سروس روڈ مقامی شہریوں کی سہولت کے لئے قائم کی گئی تاکہ جی ٹی روڈ سے نیچے آمدورفت کرنے والے سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ این ایچ اے کی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کے باعث دکانداروں نے سروس روڈ پر اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں جس کی وجہ سے سروس روڈ استعمال کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

شہریوں نے این ایچ اے کے ارباب اختیار سے مطالبہ کیاہے کہ سروس روڈ پر قائم ہونے والی ناجائز تجاوزات کو ختم کروا کے شہریوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ شہری سروس روڈ سے مستفید ہو سکیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.