جہلم پولیس ان ایکشن، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت 2 منشیات فروش گرفتار

0 235

جہلم پولیس کی اہم کارروائیاں، اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت 2 منشیات فروش ملزمان گرفتار، اسلحہ اور شراب برآمد، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم عبدالرحیم کو گرفتار کر لیا، 4 یوم قبل ملزم نے فائرنگ کر کے حسن مشتاق نامی شہری کو زخمی کیا تھا، چوٹالہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ہیومین ریسورسز کے ذریعے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

دوسری کارروائی میں 2 منشیات فروش ملزمان علی اکبر اور فیضان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 100 بوتلیں شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ شہریوں کی جانوں کا خطرے میں ڈالنے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.