جہلم میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی سے مرجھائے چہروں پر رونق اُمڈ آئی

0 394

جہلم: شہر سمیت ضلع بھر میں ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش، گرمی سے مرجھائے چہروں پر رونق اُمڈ آئی، شہر اور گردونواح میں رم جھم نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں بارش نے گرمی کو کوسوں میل دور بھگا دیا، ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ خوب بادل برسے تو ڈالی ڈالی جھوم اٹھی، درخت اور پودے غسل کے بعد سرسبز و شاداب نظرآنے لگے۔

گرمی اور لوڈشیڈنگ سے پریشان شہریوں نے بادل برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا، بارش برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی کی شدت میں کمی واقع ہو ئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.