یوم شہداء پاکستان کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم سمیع اللہ فاروق

جہلم: یوم شہداء پاکستان کو بھر پور طریقے سے منایا جائے گا یہ ملک شہداء کے لہو کا قرض دار ہے۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے 25 مئی یوم شہداء پاکستان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اجلاس میں شریک تمام ضلعی انتظامیہ کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے اہم مقامات پر فلیکس آویزاں کئے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام بلدیاتی ادارے اپنی حدود میں شہدا کی یادگاروں اور قبروں پر پھول چڑھائیں گے جبکہ سکولوں کے اندر شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔