ڈپٹی کمشنر جہلم کا نو تعمیر شدہ جادہ اور کچہری روڈ کا دورہ، سڑک کے اطراف کو بہتر بنانے کی ہدایت

جہلم: ڈی سی جہلم کا نو تعمیر شدہ جادہ اور کچہری روڈ کا دورہ، سڑک کے اطراف کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے نو تعمیر شدہ جادہ اور کچہری روڈ کا دورہ کیا جہاں محکمہ ہائی وے کے افسران کے ہمراہ انہوں نے روڈ کے معیار کا معائنہ کیا۔
انہوں نے روڈ کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اطراف میں صفائی اور سائیڈوں کو محفوظ بنانے کی ہدایت کی۔