ضلع جہلم میں نئی ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر منظور کروائیں گے۔ بلال اظہر کیانی

جہلم: ضلع بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے، ضلع بھر میں نئی ترقیاتی سکیموں کو ترجیحی بنیادوں پر منظور کروائیں گے۔
یہ بات مشیر وزیراعظم پاکستان برائے توانائی بلال اظہر کیانی نے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں مشیر وزیر اعظم کو جہلم میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ نئی سکیموں کی جلد منظوری کے لیے تفصیلات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
مشیر وزیر اعظم پاکستان نے کہا کہ جہلم شہر کی بہتری کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی زبردست ہے شہر میں مزید بہتری کے لیے نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔