جہلم پولیس کی اہم کارروائی، خاتون منشیات فروش ملزمہ گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، لیڈی منشیات فروش ملزمہ گرفتار، ہیروئن برآمد، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سول لائنز ماجد گلزار اور ٹیم کی اہم کارروائی کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش ملزمہ علشبہ تیمور کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 1 کلو 100 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ منشیات فروشی ایک لعنت ہے، جہلم شہر سے منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔