جہلم چیمبر آف کامرس میں تقریب کا انعقاد، روحانی سکالر عرفان الحق کی شرکت

0 79

جہلم: صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد کی خصوصی دعوت پر بابا جی عرفان الحق کی آمد پر ایک پُر مسرت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایگزیکٹو ممبران سمیت شہر کی تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔

روحانی سکالر عرفان الحق نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اُن کو بتایا کہ کیسے ہم سب اسلام کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اپنی تجارت میں بہتری لا سکتے ہیں اور حلال رزق کما سکتے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے بابا جی عرفان الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے خصوصی شیلڈ پیش کی۔

تقریب میں سینئر نائب صدر جہلم چیمبر آف کامرس مظہر اکرام، نائب صدر حافظ غلام مصطفیٰ، سابق صدر عمر مشتاق برگٹ، سابق صدر عرفان لطیف قریشی، سابق صدر چودھری شکیل، سابق سینئر نائب صدر راجہ طلعت محمود، ایکزیکٹیو ممبران میں راجہ اعجاز، آفتاب احمد ساہی، شیخ اسلام الدین، زاہد عمران چوہان، شیخ خبیب، غلام رسول، چودھری نوید اعظم، شاہد علی رانا، چیئرمین UVG راجہ سجاد اختر اور دیگر معزز مہمانوں سمیت شہر کی نامور صحافی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.