مخیر حضرات کی جانب سے سکولوں کے ضرورت مند طلباء کی مدد صدقہ جاریہ ہے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 52

جہلم: مخیر حضرات کی جانب سے سکولوں کے ضرورت مند طلباء کی مدد صدقہ جاریہ ہے یہی بچے ہمارا مستقبل ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سرکاری سکول میں سماجی شخصیت کی جانب سے سکول کے 100 سے زائد ضرورت مند بچوں میں یونیفارم اور سکول شوز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہم نے ایک سرکاری سکول کا دورہ کیا جہاں کچھ بچوں کے یونیفارم کی حالت دیکھ کر دل رنجیدہ ہوا اور اس دن تمام ضرورت مند بچوں کی ضروریات کو پورا کرنے کا منصوبہ بنایا، آج اس کی پہلی کڑی میں 100 سے زائد بچوں میں یونیفارم تقسیم کر دیے گئے ہیں اور یہ سلسلہ چلتا رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ جہلم میں سماجی شخصیات بہت تیزی سے فلاحی کام کرنے کے لیے سامنے آتی ہیں ایسے طلباء ہی ہمارے مستقبل کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اس لیے ان کی ضروریات کا خیال رکھنا ہم سب پر واجب ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.