ہمارا قومی ثقافتی ورثہ ہماری قومی شناخت اور پہچان ہے، ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔ کوثر سلیم

0 174

جہلم: یونیسکو اور گورنمنٹ پنجاب اور فیض فاونڈیشن کے تعاون سے گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول میں ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا، سی ای او ایجوکشن کوثر سلیم نے خصوصی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق 23 مئی کو گورنمنٹ اسلامیہ ہائیر سیکنڈری سکول جہلم میں ایک ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسکولوں کے طلباء اور اساتذہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ اس تقریب میں جہلم کے ثقافتی ورثے کے بارے میں کوئز مقابلہ، صوفیانہ کلام کی پیشکش، پاکستانی لوک کہانیوں پر مبنی ٹیبلوز، لوک گیت اور پنجاب کے روایتی کھیل پیش کیے گئے، جس میں پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی تصویر کشی کی گئی۔

اس موقع پر سی ای او ایجوکشن نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد حکومت پنجاب کو عالمی بینک کی مالی معاونت سے چلنے والے پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ پروجیکٹ کے تحت، تکنیکی معاونت فراہم کر رہا ہے جس کا مقصد پنجاب کی تہذیب و ثقافت کا فروغ اور سیاحت کے ذریعے مقامی افراد کی معاشی ترقی میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کرنا ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب میں مختلف ثقافتی ورثے کے مقامات پر تقریبات اور ثقافتی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میلے کا مقصد مقامی افراد اور بچوں میں اس احساس کو اجاگر کرنا تھا کہ ہمارا قومی ثقافتی ورثہ ہماری قومی شناخت اور پہچان ہے اور ہمیں اس پر فخر کرنا چاہیے۔

میلے کے بعد ایڈووکیسی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یونیسکو، محکمہ تعلیم اور دیگر سرکاری اداروں کے افسران نے ثقافتی ورثے کی تعلیم کو نصاب میں شامل کرنے کی ضرورت پر غور کیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.