جہلم پولیس ان ایکشن، قماربازوں اور ٹریکٹر چور سمیت 11 ملزمان گرفتار

0 76

جہلم پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے قماربازوں اور ٹریکٹر چور سمیت 11 ملزمان گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے خاتون منشیات فروش ملزمہ فریحہ اعجاز کو گرفتار کر لیا، ملزمہ سے 2 کلو 100 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 700 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں پرچی پر جواء کھیلنے والے 5 قمار باز ملزمان وقار، سجاد، آفتاب، افضال اور شہباز کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 15000 روپے، 5 موبائل فونز اور آلات قمار بازی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے شہری کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے والے ملزم بلال بیگ کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے جبکہ دوسری کارروائی میں چوری کے مقدمہ میں ملوث ملزم شہزاد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے مسروقہ ٹریکٹر مالیتی 14 لاکھ اور واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر لیا۔

تھانہ چوٹالہ پولیس نے تیسری کارروائی میں 2 منشیات فروش ملزمان مہران صفدر اور اعجاز احمد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضہ سے 3 کلو 80 گرام چرس اور پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر لیے، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.