جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 4 ملزمان اسلحہ و منشیات سمیت گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او سوہاوہ ظہیر الدین بابر اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان اویس اور ذیشان کو گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان سے 2 پسٹلز 30 بور معہ راؤنڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں قاسم علی اور غلام رضا کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا، ملزمان سے مجموعی طور پر 3 کلو 100 گرام چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے۔