جہلم کے سرکاری اداروں میں تعینات سکیورٹی گارڈز اونگنے لگے

جہلم کے سرکاری اداروں میں تعینات سکیورٹی گارڈزاونگنے لگے جنہیں اسلحہ چلانے کی ٹریننگ نہ، فٹنس سرٹیفکیٹ، سرکاری و نجی اداروں کے سکیورٹی گارڈ سکیورٹی رسک بن گئے، شہر کے سرکاری و نجی دفاتر میں تعینات عمر رسیدہ سیکورٹی گارڈزکے پاس نہ تو اسلحہ چلانے کی ٹریننگ ہے اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹ موجود ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی تعلیمی اداروں، کالجوں، سکولوں، یونیورسٹیز، پاسپورٹ دفتر، پوسٹ آفسز، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفتر، بینکوں سمیت سرکاری و نجی اداروں میں سکیورٹی کے فرائض سر انجام دینے والے عمر رسیدہ بزرگ جنہیں نہ تو اسلحہ چلانے کی کوئی باضابطہ ٹریننگ حاصل ہے اور نہ ہی ان کے پاس موجود اسلحہ کے فٹنس سرٹیفکیٹ ہیں، سکیورٹی ایجنسز کے ذمہ داران نے بوڑھے سیکورٹی گارڈز سے 12/12 گھنٹے ڈیوٹیاں لینی شروع کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے اکثرو بیشتر سیکورٹی گارڈز دوران ڈیوٹی نیند پوری کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ تجربہ کار نوجوان سیکورٹی گارڈز بھرتی کروائے جائیں تاکہ شہریوں اور سرکاری و نجی اداروں کے افسران و ملازمین کو تحفظ کو یقینی بنایاجائے۔