جہلم پولیس کا جواریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن،قمار بازوں سمیت 9 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا جواریوں اور منشیات فروشوں کیخلاف ایکشن، قمار بازوں سمیت 9 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے احکامات پر ایس ایچ او سول لائنز ماجد گلزار اور ٹیم کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 7قمار باز شکیل، رفاقت، عبدالرشید، خرم، وسیم، ندیم اور عبدالمجید گرفتار کر لئے، ملزمان سے داؤ پر لگی رقم 22130 روپے، 4 موبائل فونز اور تاش کے پتے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایچ او دینہ عمران عباس اور ٹیم نے منشیات فروش مناسب عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2050 گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او پنڈ دادنخان محمد آصف اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم غلام رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1420 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سول لائنز، ڈی پی او جہلم کی ایس ایچ او پنڈدادنخان اور ایس ایچ او پنڈ دادنخان معہ ٹیموں کو شاباش دی اور کہا کہ قمار بازی معاشرتی برائیوں اور جرائم کی جڑ ہے، قمار بازی کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، معاشرے سے منشیات جیسے ناسور کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔