جہلم: جی ٹی روڈ جادہ اور مجاہد آباد سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار، مافیا کا قبضہ

جہلم: جی ٹی روڈ جادہ ، مجاہد آباد سروس روڈ پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار، مافیا کا قبضہ، دکانداروں نے سروس روڈ پر شو روم اور دیگر کارروبار سے وابستہ سامان سجا کر سروس روڈ استعمال کرنے والوں کے لئے مشکلات میں اضافہ کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ مجاہد آباد اوور ہیڈ برج سے ملحقہ سروس روڈ پر مختلف کارروبار سے وابستہ دکانداروں نے مختلف کارروباری سامان سروس روڈ پر رکھ کر سروس روڈ عام ٹریفک اور شہریوں کے لئے بند کر رکھی ہے۔
دوسری جانب بارشوں کے موسم میں رہی سہی کسر سروس روڈ سمیت جی ٹی روڈ پر کھڑے ہونے والے گندے پانی نے پوری کررکھی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے جی ٹی روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے۔
شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے اور سروس روڈ پر قائم ہونے والی تجاوزات کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔