جہلم چیمبر آف کامرس کے کانفرنس حال میں ٹیوٹا کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد

جہلم چیمبر آف کامرس کے زیرانتظام ٹیوٹا نے ایک سیمینار کا اہتمام کیا، سیمینار میں بتایا گیا کہ جہلم میں موجود صنعتوں کی ضرورت کے مطابق لوکل سطح پر ہنر مند کورسز کرائے جائیں گے، کھیورہ سالٹ مائنز اورمقامی ماربل کی صنعت کے لئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔
جہلم چیمبر آف کامرس کے کانفرنس ہال میں ہونے والے اس سیمینار کی صدارت صدر جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک خاور شہزاد نے کی۔
دیگر شرکاء میں سینئر نائب صدر مظہر اکرام، سابق صدر ڈاکٹر کوثر ناہید انور، ایگزیکٹو ممبر اسحاق ڈار، زاہد عمران چوہان، آفتاب احمد ساہی، خبیب نوید، شیخ اسلام الدین، چوہدری نوید اعظم کے علاوہ غلام احمد، حافظ وسیم انور اور دیگر ممبران جہلم چیمبر آف کامرس نے بھرپور شرکت کی۔