جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

0 52

جہلم: انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے پولیس لائنز میں پولیس اجلاس کا انعقاد کیا ، اجلاس میں ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، برانچ انچارجز اور ضلع کے پولیس افسران کی بڑی تعداد کی شرکت۔

اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک اور نعت رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا، ڈی پی او جہلم نے ضلع بھر میں اچھی کارکردگی دکھانے والے پولیس افسران میں تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام بھی تقسیم کئے۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اچھے کام پر حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی پر بازپرس ہو گی، آپ کے پاس اختیارات اللہ پاک کی طرف سے امانت ہیں اس میں خیانت نہ کریں، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے آپکے لئے ہر وقت کھلے ہیں آپ مسائل کے لئے آ سکتے ہیں، فورس کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے اس کے بدلے آپ سے یہ توقع رکھتا ہوں کہ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.