ضروریات زندگی کی اشیاء کے نرخوں میں اضافہ، کپڑے اور برتن دھونا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف

0 65

جہلم: ضروریات ِزندگی کی اشیاء کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، کپڑے اور برتن دھونا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہو گیا۔ مختلف برانڈز کے سرف کے فی کلو پیک میں 51 روپے سے 400 روپے کا اضافہ کردیا گیا ۔

مختلف کمپنیوں کا ایک کلو سرف کا پیکٹ 499 سے بڑھا کر 550 اور 550 والا پیکٹ 900 روپے کا فروخت کیاجانے لگا۔ کپڑے دھونے والے لوکل صابن فی کلو کی قیمت میں0 20 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ برتن دھونے والا لانگ بار کی قیمت میں 15 روپے اضافے کے ساتھ نئی قیمت 60 روپے ہو گئی۔

برانڈڈ برتن دھونے والے لیکوئیڈ سوپ کی 475 ایم ایل کی بوتل کی قیمت بھی 30 روپے بڑھ گئی ۔ نئی قیمت 228 روپے مقرر کر دی گئی۔ ادھر شہری بڑھتی ہوئی مہنگائی پر سیخ پا ہو گئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ضروریات زندگی کی ہر شے قوت خرید سے باہر ہو گئی ہے جس کا خمیازہ حکمرانوں کو آمدہ انتخابات میں بھگتنا ہوں گے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.