جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 3 ملزمان منشیات اور اسلحہ سمیت گرفتار

0 67

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 منشیات فروش ملزمان سمیت ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم عاقب کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 6 کلو چرس اور رقم وٹک مبلغ 1250 روپے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم خالد کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 170 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او پنڈدادنخان محمد آصف اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم ناصر عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم سے کلاشنکوف، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.