ضلع جہلم کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

جہلم: ضلع جہلم سمیت پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل24 نیوز کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی تعطیلات 6 جون سے 14 اگست تک ہوں گی۔
سیکرٹری تعلیم اکبر لغاری کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تعطیلات سٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق دی جا رہی ہیں، گرمیوں کی تعطیلات میں مزید اضافے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل موسم گرما کی چھٹیاں یکم اور چار جون کو دیے جانے کی تجویز دی گئی تھی۔