ایس ایل ایس کالج کا آئلز ٹیسٹ کا شاندار رزلٹ رہا۔ سرفراز ملک

جہلم: ایس ایل ایس کالج کا یوکے ورک ویزہ کیلئے آئلز جنرل ٹریننگ ٹیسٹ کا شاندار رزلٹ رہا جبکہ UK میرج A1 انگلش ٹیسٹ میں تمام امیدوار کامیاب ہو گئے۔ کامیاب ہونے والے امیدواروں کو منیجنگ ڈائریکٹر SLS گروپ سرفراز ملک مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ SLS کالج کا UK سپاؤس انگلش A1 ٹیسٹ کا رزلٹ ایک بار پھر 100 فیصد رہا۔
تفصیل کے مطابق آئلز اور UK میرج A1 انگلش ٹیسٹ پاکستان کے تمام سینٹرز اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی میں ہوا۔ اس ٹیسٹ میں بھی پاکستان کے مختلف شہروں سے امیدواروں نے شرکت کی۔ ایس ایل ایس کے تمام سٹوڈنٹس نے یو کے آئلز لائف سکلز اے ون ٹیسٹ میں مطلوبہ CEFR لیول A1 حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔
یوکے ورک ویزہ کیلئے آئلز کے جنرل ٹیسٹ میں بی ون لیول لینا لازمی ہوتا ہے ادارہ ہذا کے بیشتر سٹوڈنٹس نے مطلوبہ لیول بی ون کی بجائے بی ٹولیول حاصل کیا۔ UK شادی کر کے، تعلیم اور ورک ویزا پہ جانے والوں کیلئے یہ ٹیسٹ برطانیہ گورنمنٹ نے لازمی قرار دیا ہوا ہے۔ منیجنگ ڈائریکٹر SLS کالج سرفراز ملک نے طلبہ وطالبات کی شاندار کارکردگی پر انہیں اور SLS کالج کے محنتی سٹاف کو مبارکباد دی جن کی وجہ سے ادارہ مسلسل کامیابیوں کی راہوں پہ گامزن ہے۔
یاد رہے کہ SLS برٹش کونسل اور AEO کا B2B پارٹنر اور ریجن میں مستند ادارہ ہے۔ SLS کی ایک سٹوڈنٹ نے آئلز ٹیسٹ میں 8 اعشاریہ 5 بینڈز حاصل کیئے تھے، پاکستان بھر میں SLS یوکے میرج انگلش ٹیسٹ کا سب سے بڑا اور سب سے اچھا رزلٹ دینے والا ادارہ ہے اسی لئے نہ صرف پاکستان بھر سے بلکہ ہمسایہ ممالک سے بھی لوگ SLS کالج کا رخ کرتے ہیں۔