جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف ایکشن، اشتہاری مجرم سمیت 4 ملزمان گرفتار

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم سمیت 4 ملزمان گرفتار، پولیس نے منشیات برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سٹی اور ٹیم نے اہم کارروائی کرتے ہوئے دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم ذیشان غفور گرفتار کر لیا، واقعہ کا مقدمہ رواں سال تھانہ سٹی میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔
ایس ایچ او سول لائنز ماجد گلزار اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم علی رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 100 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او کالا گجراں احسان عباس اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم شیراز عرف لاڈو کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 2 کلو 200 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 640 روپے برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم نوید افضل گرفتار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 10 کلو 250 گرام چرس اور رقم وٹک مبلغ 25650 روپے برآمد کر کے مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کر لیا گیا۔