جہلم کا اکلوتا فیملی الطاف پارک جانوروں کے باڑے میں تبدیل

0 114

جہلم کے اکلوتے فیملی الطاف پارک کو اسسٹنٹ کمشنر مبین احمد نے میونسپل کمیٹی کے عملہ کے ہمراہ مویشیوں کے باڑے میں تبدیل کردیا۔

ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق شہر میں باڑوں کو ختم کر کے اور آوارہ جانوروں پکڑ کر یہاں بند کرنے کا مقصد شہر میں گندگی کو صاف ستھرا بنا ہے لیکن دوسری جانب شہریوں کو خالص دودھ ملنا مشکل ہو گیا ہے، شہر میں باڑوں کو ختم کرنے سے شہر بھر میں خالص دودھ کی قلت ہونے سے شہری در بردر جبکہ گوالے بھی پریشان ہیں۔

چند مویشی باڑوں کے مالکان کا کہناہے ابھی بھی شہری حدود میں بھاڑے موجود ہیں، صرف چند مویشی بھاڑوں کی توڑ پھوڑ کی گئی ہے، باڑا مالکان کے مطابق ٹارگٹ آپریشن کیا گیا ہے۔

چند گوالوں کا کہنا ہے سٹے آرڈر دیکھے بغیر جانوروں کو زبردستی الطاف پارک بند کر دیا گیا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.