افواج پاکستان ملک اور قوم کی آن اور شان ہے۔ چوہدری ندیم خادم

0 113

جہلم میں مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی، ریلی میں مسلم لیگ ن کے کارکن ایک جوش و جذبے کے ساتھ افواج پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

مسلم لیگ ن کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری لال حسین، سالار لشکر چوہدری ندیم خادم، مسلم لیگ ن پی پی 26 کے صدر چوہدری راشد گھرمالہ، چوہدری عابد فضل داد مسلم لیگ ن کے شیخ شکیل احمد کے علاوہ تمام شرکاء نے افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پاکستان کے پرچم کو بلند کرتے رہے جبکہ یہ ریلی گجر ہاؤس سول لائن سے شروع ہوئی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم نے کہا کہ افواج پاکستان ملک اور قوم کی آن اور شان ہے جبکہ افواج پاکستان نے ملک و قوم کی حفاظت کے لیے جو کردار ادا کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے چوہدری ندیم خادم، سابق ایم پی اے چوہدری لال حسین، چوہدری راشد گھرمالہ،مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر چوہدری محمد بوٹاجاوید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظہیر خان، سابق ایم این اے چوہدری خادم حسین، مرکزی انجمن تاجران رجسٹرڈ کے صدر ملک محمد اقبال اعوان،سرپرست اعلی مرکزی انجمن تاجران شیخ محمد جاوید،وائس چیئرمین بلدیہ ملک انعام الحق کے علاوہ دیگر مقررین نے چوک شاندار میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان ہمارے ملک اور قوم کی عزت ہے کیونکہ جہلم شہیدوں اور غازیوں کا ضلع ہے جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے دیکر اس ملک اور قوم کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ افواج پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں انہیں ملک اور قوم سے محبت نہیں ہے جبکہ انہیں ہم ہر قسم کا جواب دے سکتے ہیں کیونکہ افواج پاکستان کے سپاہی اور آفیسر بھی پاکستان کے بہادر سپوت ہیں جو اپنی جان کی بازی لگا کر اس ملک کی حفاظت کرتے ہیں اس لیے جو لوگ افواج پاکستان کو ایک سازش کے تحت نشانہ بنانے کے عمل میں شریک ہیں ان کے خلاف وزیر اعظم شہباز شریف کی قیاد ت میں قومی سلامتی کمیٹی میں جو فیصلے ہوئے ان پر مقدمے قائم کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جانی چاہیے اور آج پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کرے گی۔

ریلی کے شرکاء نے افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آج بھی افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور ساتھ رہے گا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.