جہلم میں الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

جہلم: الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت زیرنگرانی شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان، جہلم کی یونین کونسل بوکن کے گاؤں چک حافظاں میں مرزا شمیم خالد کی حویلی میں فری میڈیکل کیمپ منعقد ہوا۔
میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا، ماہر ڈاکٹرزچائلڈ سپیشلسٹ، آئی سپیشلسٹ، سکن سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، میڈیکل سپیشلسٹ اور فزیو تھراپسٹ کی ٹیم نے بلا معاوضہ مستحق عوام کی امراض کی تشخیص کے بعد ادویات فراہم کیں۔
میڈیکل کیمپ میں سینکڑوں مرد و خواتین کا علاج کے ساتھ ادویات دی گئیں، بڑی تعداد میں معززین علاقہ سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کا فری ٹیسٹ اور دوا دی گئی، مریضوں کا مفت الٹرا ساؤنڈ بھی کیا گیا۔ مریضوں نے الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کو ڈھیروں دعائیں دیں۔
شیخ سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ امیر عبدالقدیر اعوان کے صاحب مجاز میجر حافظ غلام قادری نے بھی کیمپ میں شرکت کی۔
الفلاح فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے کہا کہ ہم مریضوں کے چیک اپ کے لے اس طرح کے بے شمار فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد زیر نگرانی شیخ سلسلہ عالیہ امیر عبدالقدیر اعوان الفلاح فاؤنڈیشن پاکستان کے پلیٹ فام سے کرتے رہیں گے۔