حقوق العباد میں سب سے اوّل اور مقدم حق والدین کریمین کا ہے۔ سید خلیل حسین کاظمی

0 66

جہلم: حقوق ا لعباد میں سب سے اوّل اور مقدم حق والدین کریمین کا ہے۔قرآن پاک میں جہاں اللہ تعالی نے اپنی عبادت کا حکم دیا ہے وہاں والدین کے ساتھ حسن سلوک محبت اور خدمت کا بھی حکم دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہارشہر کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے ماں کے عالمی دن کے حوالے سے جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ رب نے فیصلہ کر دیا ہے اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آؤ ، اگر ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے سامنے بوڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اْف تک نہ کہو اور نہ انہیں جھڑکو، اور تم ان دونوں سے نرمی اور شفقت سے بات کیا کرو۔

انہوں نے کہا کہ ماں کا عالمی دن صرف ایک روز منایا جاتا ہے حالانکہ ہر روز ماں کا دن ہے جبکہ اس دن کے منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت، اہمیت کواجاگر کرنا اور ماں کیلئے محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔

سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جو نسل انسانی کو ناصرف آگے بڑھاتی ہے بلکہ اس کی گود ہی انسان کی پہلی تعلیمی درس گاہ ہے۔اس دن کو منانے کا مقصد ماں کے مقدس رشتے کی عظمت و اہمیت کو اجاگر کرنا اور ماں کے لئے عقیدت، شکر گزاری اور محبت کے جذبات کو فروغ دینا ہے۔ اس دن بچے اپنی ماں کو خوش کرنے کے لئے خاص اہتمام بھی کرتے ہیں۔ اور اپنی ماؤں کوتحائف ، پھول بھی پیش کرتے ہیں جوروایتی پھولوں سے لیکر تہنیتی کارڈز اور قیمتی چیزوں تک محیط ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق 1967ء سے ہر سال مئی کے دوسرے اتوارکو تمام رکن ممالک میں ماؤں کی عظمت، ان کی اہمیت وافادیت، ان کے حقوق کو اجاگر کرنے کیلئے ورلڈ مدرز ڈے منایا جاتا ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.