جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، اشتہاری مجرم سمیت 5 ملزمان گرفتار

0 52

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، اشتہاری مجرم سمیت 5 ملزمان گرفتار، پولیس نے ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا راجہ ایاز محمود اور ٹیم نے ناجائز ایمونیشن رکھنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 850 راوندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔


ایس ایچ او ڈومیلی ناصر محمود اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عرفان کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او جلالپور شریف اللہ دتہ اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 2 ملزمان نیئر لیاقت اور حمزہ کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے بندوق 12 بور رپیٹر، پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔


ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کی اہم کارروائی،دھوکہ دہی اور نوسربازی کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا، اشتہاری مجرم کی شناخت طلعت کے نام سے ہوئی۔ واقعہ کا مقدمہ سال 2021ء تھانہ سول لائنز میں درج کیا گیا تھا، واقعہ کے بعد اشتہاری مجرم گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.