محکمہ صحت پنجاب کی جانب سے سومو ٹیم کا سول ہسپتال جہلم کا اچانک دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا

0 107

جہلم: حکومت پنجاب محکمہ صحت کی جانب سے سومو ٹیم نے اچانک ڈی ایچ کیو ہسپتال جہلم کا دورہ کیا۔ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال کارات گیارہ بجے اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر سرمد کیانی،ایڈمن آفیسر برہان حمید بٹ، آئی ٹی آفیسرفہد حسین، بائیو میڈکل انجینئر زرکاش احمد ہسپتال میں موجود تھے۔

سومو ٹیم گزشتہ رات گیارہ بجے اچانک ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچی انہوں نے ٹی بی وارڈ،ایمرجنسی،کارڈیالوجی وارڈ،سی سی یو،لیبارٹری،شعبہ سی ٹی سکین،شعبہ ایکسرے کا معائنہ کرنے کے ساتھ ساتھ تمام وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے دی جانے والی سہولیات کے ساتھ ساتھ ماہر امراض ڈاکٹر ز اور میڈیکل آفیسرز،نرسنگ سٹاف کے بارے میں دی جانے والی خدمات کی تفصیلاً آگاہی حاصل کی۔

ٹیم نے ایمر جنسی اور کارڈیالوجی وارڈ میں داخل تمام مریضوں کی عیادت کرنے کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر ز کی کارکردگی اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا۔جبکہ مریضوں نے ڈاکٹرز کی طرف سے ہونے والے علاج اور دی جانے والی ادویات اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی انتظامیہ کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

انہوں نے آؤٹ ڈور مریضوں کی روزانہ کی بنیاد پر تعداد کو چیک کرتے ہوئے انہیں ملنے والی طبی سہولیات کو بھی چیک کیا اور ہسپتال انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا جبکہ سومو ٹیم کے تمام ارکان نے کہا کہ ضلعی ا نتظامیہ اور ڈاکٹرز کی کارکردگی قابل ستائش ہے اسے حکومت پنجاب کے مشن کے مطابق جاری رکھا جائے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.