جہلم پولیس نے 8 سالہ بچے سمیت 3 گمشدہ افراد کو والدین سے ملا دیا

جہلم پولیس کی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کی روایت برقرار، بچے سمیت تین گمشدہ افراد کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق 8 سالہ حماد گھر سے باہر نکلا جو کھیلتے ہوئے گم ہو گیا اور واپس گھر نہ آیا، وقوعہ کی اطلاع پر ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم نے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ حماد کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔
مستفیض الرحمٰن گوشت کے پیسے لینے گھر گیا جو لاپتہ ہو گیا، ورثاء نے شک کیا کہ کسی نے اغواء کر لیا ہے، ایس ایچ او صدر عرفان جیلانی اور ٹیم نے فوری مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ مستفیض الرحمٰن کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔
ادھر قمر شہزاد رکشہ لے کر گھر والوں سے ناراض ہو کر چلا گیا اور واپس نہ آیا، ایس ایچ او سٹی محمد عمران اور ٹیم نے مقدمہ درج کر کے ہیومین انٹیلی جنس ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ قمر شہزاد کو ڈھونڈ کر ورثاء کے حوالے کر دیا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او چوٹالہ، صدر، سٹی اور ٹیموں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت مدد کے لیے تیار ہے۔