سماجی خدمات کرنے والے اداروں کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

0 57

جہلم: سماجی خدمات کرنے والے اداروں کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے، عوامی فلاح کے کاموں میں یہ ادارے حکومت کے دست و بازو ہیں۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے سماجی تنظیموں کی رجسٹریشن کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں کہی، اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر، ڈی او انڈسٹریز، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس میں آٹھ مختلف سماجی تنظیموں کی رجسٹریشن کی تجدید و نئی رجسٹریشن کی منظوری دی گئی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.