جرائم میں کمی کیلئے سرچ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ

جہلم: ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ڈی پی او آفس جہلم میں صدر سرکل کی کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا، میٹنگ میں ڈی ایس پی لیگل غلام عباس شاہ، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار، ایس ایچ اوز صدر، کالا گجراں، دینہ، منگلا، چوٹالہ اور تفتیشی افسران صدر سرکل شرکت کی۔
ڈی ایس پی صدر سرکل نے جرائم کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف جاری آپریشنز کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی او جہلم نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات کی تفتیش سپروائزری افسران اپنی نگرانی میں عمل میں لاتے ہوئے جلد یکسو کریں، جرائم میں کمی کیلئے سرچ آپریشنز میں مزید تیزی لائی جائے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اہم تنصیبات اور گاردات کی سکیورٹی کو چیک کیا جائے، ٹائم لائن کو مدنظر رکھتے ہوئے ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جائے۔ شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی، میرٹ اور قانون کی بالادستی سمیت بہترین سروس ڈیلیوری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔