جہلم میں ہوائی فائرنگ اور سڑک بلاک کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز ضمیر حسین اور ٹیم کی اہم کارروائی، ہوائی فائرنگ اور روڈ بلاک کرنے والے 3 ملزمان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان کی شناخت علی رضا، نعمان اور حسن علی کے ناموں سے ہوئی۔
سول لائنز پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ علاقہ میں چند ملزمان روڈ بلاک کر کے ہوائی فائرنگ کر رہے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ہیومن ریسورس کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے پسٹل 9MM معہ راونڈز برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔