امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر جہلم پریس کلب نے میڈیا کوریج سیفٹی پلان جاری کر دیا

0 58

جہلم پریس کلب نے ملک میں موجودہ امن و امان کی صورتحال، سیاسی سرگرمیوں، جلسے جلوسوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے میڈیا کوریج سیفٹی پلان جاری کر دیا۔

صدر جہلم پریس کلب محمد شہباز بٹ، صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود نے جہلم پریس کلب کے ممبران کو موجودہ صورتحال میں جلسے جلوسوں کی کوریج کرنے والے صحافی سے مخاطب ہونے ہوئے کہا کہ تمام معزز ممبران جہلم پریس کلب اپنا آفس کارڈ اپنے پاس رکھیں۔ ہنگامہ آرائی کی صورت میں خود ہنگامہ آرائی سے دور رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ادارے کی شناخت صرف ضرورت پڑنے پر ہی ظاہر کریں۔ کسی بھی ایمر جنسی میں اپنے ادارے، پریس کلب کو اطلاع کریں تا کہ ضروری ہنگامی اقدامات اٹھائے جا سکیں۔ اپنے دفاتر میں بیٹھ کر فرائض سر انجام دینے والے صحافیوں سے گزارش ہے کہ پریس کلب کے ساتھ منسلک رہیں۔ کسی بھی قسم کی کوریج سے قبل اس علاقے کے امن وامان کی صورتحال سے آگاہی حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ جے پی سی نے میڈیا نمائندگان سے گزارش کی ہے کہ شورش زدہ ماحول اور علاقے میں جانے سے قبل سیفٹی ہیلمٹ، ادارے کی جانب سے فراہم کی گئی جیکٹ، گیس ماسک، تولیہ اور نمک ضرور ساتھ رکھیں تا کہ بوقت ضرورت اپنی موثر حفاظت کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ جہلم پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے صحافی حضرات کوریج کے دوران پولیس اور مظاہرین میں سے کسی کے ساتھ بحث مباحثہ کرنے سے اجتناب کریں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ کوریج کرنے والے صحافیوں سے ہر قسم کا تعاون کریں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.