نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پیپرز کا شیڈول جاری

جہلم: 17 مئی کو ترجمہ القرآن، 18 کو کیمسٹری اور 19 مئی کو اسلامیات کا پیپر لیا جائے گا، راولپنڈی بورڈ نے نہم جماعت کے ملتوی ہونے والے پیپرز کاشیڈول جاری کر دیا۔
راولپنڈی بورڈ کی جانب سے نہم جماعت کے ملتوی پیپرز لینے کا حتمی شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ امیدوار پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں مقررہ وقت پر اپنے گروپ میں تشریف لائیں گے۔
امیدواروں کو نئی رول نمبر سلپس جاری کر دی گئی ہیں جو بورڈ کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں، امیدوار کے پاس موجود پرانی رول نمبر سلپس بھی قابل قبول ہوں گی۔