جہلم پولیس کی کارروائی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار

0 83

جہلم: ایس ایچ او چوٹالہ ملک نثار احمد اور ٹیم کی فوری کارروائی، زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے 7 ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق چوٹالہ پولیس کو 15 کی کال موصول ہوئی کہ کالر کی زمین پر ناجائز قبضہ کیا جا رہا ہے، چوٹالہ پولیس نے فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان شہری کے رقبہ پر ناجائز اور غیر قانونی قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

گرفتار ملزمان کی شناخت مدثر، عاصم، ہاشم، علی، قیصر، کمائیل حیدر اور احمد کے ناموں سے ہوئی، ملزمان سے ٹریکٹر اور ویگو ڈالہ بھی برآمد کر لیا گیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے حکم دیا کہ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، ناجائز قبضہ کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او چوٹالہ اور ٹیم کو شاباش دی۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.