جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی موسمی پھلوں کی آمد شروع ہوگئی

0 68

جہلم شہر سمیت ضلع بھر میں گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی موسمی پھلوں کی آمد شروع ہوگئی، پھلوں کا بادشاہ آم اس وقت مارکیٹ میں جلوہ افروز ہو چکا ہے۔

مختلف اقسام کے آم من مرضی کے نرخوں پر فروخت کئے جا رہے ہیں جبکہ فالسہ، آلو بخارہ، آڑو، تربوز، خوبانی، خربوزہ بھی دیگر پھلوں کی نسبت مارکیٹ میں زیادہ اور مہنگے داموں فروخت ہونے کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں دکھائی دیتے ہیں ہیں۔

شہر کے بازاروں میں مہنگائی کے سبب پھلوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جبکہ اندرون شہرکی سڑکوں اور جی ٹی روڈ پر ریڑھی بانوں اور لوڈر رکشہ والوں نے من مانے نرخوں پر پھلوں کی فروخت کرنی شروع کررکھی ہے، فالسہ مارکیٹ میں350 روپے کلو، تربوز 40 سے 50 روپے کلو، آڑو 150 سو روپے جبکہ آموں کے بھی نرخ دکانداروں نے من مرضی کے وصول کرنے شروع کررکھے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے صحت بخش خوراک یعنی پھلوں سے بھی غریب ، سفید پوش طبقہ کو کوسوں میل دور کر دیا ہے، ایسے میں اندرون شہر کی دکانوں پرہر وقت دستیاب پھل سیب، کیلا بھی غریب افراد کی پہنچ سے دور ہیں، ایسی صورتحال کے پیش نظر مارکیٹ میں نئے آنے والے پھلوں کو خریدنا بھی مشکل ہی نہیں ناممکن ہو چکاہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.