الیکشن کروانے تک پی ٹی آئی امپورٹڈ حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی۔ چوہدری فوق شیرباز

0 105

جہلم: پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی25 چوہدری فوق شیرباز نے کہا ہے کہ ملک میں الیکشن کروانے تک تحریک انصاف امپورٹڈ حکمرانوں کا پیچھا نہیں چھوڑے گی، قوم چاہتی ہے کہ حکمران الیکشن کروائیں اور گھر جائیں، مسلط امپورٹڈ حکمران پارلیمنٹ کے پیچھے چھپ کر سپریم کورٹ کے فیصلوں کو مسلسل ثبوتاژ کر رہے ہیں۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ ہم نے بلا تفریق عوام کی خدمت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا اقتدار ہو یا اپوزیشن ہم عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحصیل سوہاوہ ، تحصیل دینہ کی پسماندگی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اپنے دور اقتدار میں جو ممکن ہو سکا، ہم نے عوام کے مسائل حل کئے عوامی خدمت ہی ہماری سیاست کا محور ہے۔ جب بھی الیکشن ہوئے پی ٹی آئی امیدواروں کی جیت یقینی ہے، بدنیت حکمران سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر کے سیاسی شہید بننے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

چوہدری فوق شیرباز نے کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے قومی معیشت کومے کی حالت میں ہے، ملک کو دیوالیہ کر دیا گیا ہے، عوام دشمن فرسودہ نظام نے ترقی کا پہیہ جام کر دیا ہے۔ جو حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.