جہلم میں سوئی گیس کے ٹھیکیدار نے متعدد علاقوں کی سڑکیں اور گلیاں ادھیڑ کر رکھ دیں

0 88

جہلم: شہر کے مختلف علاقوں میں ایک سال قبل سوئی گیس کی پرانی اور بوسیدہ پائپ لائنوں کی تبدیلی کے لئے اندرون شہر کے گلی، محلوں کو کھودا گیا۔

کئی ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے بعد پائپ لائن تو بچھا دی گئی لیکن کھودی گئیں گلیوں کی تعمیر و مرمت جو سوئی گیس ٹھیکیدار کی ذمہ داری تھی نہیں کی گئی جس سے شہر کے گلی محلے کھنڈرات کی منظر کشی کر رہے ہیں۔

مین بازار، ٹویہ محلہ، باغ محلہ سمیت بیشتر علاقوں کوسوئی گیس کے ٹھیکیدار نے ادھیڑ کر رکھ دیا ہے، بارش کے دنوں میں مذکورہ علاقے کیچڑ مٹی گارے اور دلدل میں تبدیل ہو جاتے ہیں، جہاں سے موٹر سائیکلوں، گاڑیوں کا گزرنا تو در کنار پیدل چلنا بھی محال ہو جاتا ہے، شہر لاوراث کے مکینوں کی مشکلات و مسائل مزید بڑھ چکے ہیں۔

شہریوں نے محکمہ سوئی گیس کی مقامی اور اعلیٰ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں، گلی محلوں کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے والے ٹھیکیدار کو اکھاڑی گئی سڑکیں گلیاں مرمت کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.