جہلم: بارونق بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ برائلر سیل سنٹر قائم، شہریوں کی زندگیاں اجیرن

0 69

جہلم: شہر کے بارونق بازاروں اور گلی محلوں میں جگہ جگہ بنے برائلر سیل سنٹر کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بن گئیں بلکہ ان برائلر ز سنٹرز کی وجہ سے شہر کے بیشتر دکانداروں کے کارروبار بھی ٹھپ ہو کر رہ گئے۔

متذکرہ برائلرز کی دکانیں ریلوے پل کے پاس سٹی پوسٹ آفس کے پاس منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے مگر عمل درآمد کہیں نظر نہیں آرہا ، روزانہ کی بنیاد پر شہر بھر کے برائلر ز سنٹرز سے مرغیوں کی باقیات اکھٹی کرنے کے لئے متعدد ٹرک شہر میں شام ہوتے ہی نمودار ہوجاتے ہیں جس سے اٹھنے والے تعفن کیوجہ سے شہریوں کی زندگیاں عذاب بن کر رہ گئی ہیں۔

شہری تنظیموں کے عہدیداروں سمیت عوامی حلقوں نے ارباب اختیار سے متعدد بار پرزور مطالبہ بھی کیا ہے کہ شہر کے برائلرز سنٹرز کے دکانداروں کوسبزی منڈی کی طرح ریلوے پل نزد تانگہ سٹینڈ سرائے عالمگیر کے پاس منتقل کیا جائے اور برائلرز کی آلائشوں کو اکٹھا کرنے والے ٹرکوں کا شہر کی حدود میں داخلہ رات 12 بجے کے بعد کیا جائے مگر محکمہ ماحولیات سمیت کسی بھی ذمہ دار محکمے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔

شہر کے کارروباری حلقوں اور عوام الناس نے ڈپٹی کمشنر جہلم سے پروزور مطالبہ کیا ہے کہ برائلر ز کی آلائشیں اکٹھی کرنے والے ٹرکوں کے مالکان کو سر شام داخلے پر پابندی عائد کی جائے تاکہ شہریوں کو موذی امراض سے بچایا جا سکے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.