جہلم پولیس نے 24 سالہ گمشدہ لڑکی کو والدین سے ملا دیا

0 120

جہلم: ایس ایچ او سول لائنز عثمان تصدق اور ٹیم کی اہم کارروائی، 24 سالہ گمشدہ لڑکی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔

گمشدہ لڑکی اپنے گھر سے سامان لے کر گئی جو لاپتہ ہوکر واپس گھر نہ آئی جس کے ورثا نے شک کیا کہ کسی نے اغواء کر لیا ہے، سول لائنز پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا، سول لائنز پولیس نے جدید سائنسی طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے گمشدہ لڑکی کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا۔

ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے ایس ایچ او سول اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ جہلم پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے ہر وقت کوشاں ہیں۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.