پی ٹی سی ایل کے 40 ہزار پنشنرز اپنی پنشن کی کٹوتی کیلئے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ اکرام اللہ

جہلم: پی ٹی سی ایل کے 40 ہزار پنشنرز اپنی پنشن کی کٹوتی کے لئے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، 1973 آئین پاکستان کی رو سے تمام پنشنری مرعات کے حقدار ہیں۔
آل پاکستان پی ٹی سی ایل پنشنر زٹرسٹ کے مرکزی چیئر مین اکرام اللہ، ایگزیکٹیو ممبر صادق علی ریجنل چیئرمین دارو خان ریجنل میڈیا کوارڈینیٹر حاجی شاد خان نے کہا کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان میں پی ٹی سی ایل کے ریٹائر ڈ40 ہزارپنشنرز کے حقوق پر گزشتہ 2010 سے ڈاکہ ڈالا جارہا ہے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ٹیلی کمینو کیشن ایمپلائز ٹرسٹ کو پی ٹی سی ایل نے یرغمال بنا رکھا ہے جو لائی 2010 سے حکومت پاکستان کے اعلان کردہ پنشن سے غیر قانونی کٹوتی کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس کی وجہ سے پنشنرز اور ان کے خاندانوں کا معاشی قتل کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے واضع احکامات کے باوجود پی ٹی سی ایل پنشنرز کی پنشن میں سے کٹوتی جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پی ٹی ای ٹی ادارے کو پابند کیا جائے کہ وہ سپریم کورٹ کے 2015 کے پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں ہوئے فیصلے پر عمل درآمد کو یقینی بنا کر 40 ہزار پی ٹی سی ایل پنشنر ز کو انکی پنشن میں کٹوتی کے حقوق دلوائے جائیں تاکہ پنشنرز بہتر انداز میں اپنی زندگیاں بسر کر سکیں۔