متوسط طبقے کے بچوں کیلئے اعلی معیار کی تعلیم کا آغاز اگلے ہفتے کر دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم: ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں داخلے جاری ہیں، متوسط طبقے کے بچوں کے لیے اعلی معیار کی تعلیم کا آغاز اگلے ہفتے کر دیا جائے گا، سکول کی بلڈنگ کا پہلا حصہ تکمیل کے قریب ہے اور ایڈمن بلاک کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے شروع کر دیا گیا ہے، یہ سکول ضلع جہلم کے لیے ایک بہت بڑا اثاثہ ثابت ہو گا۔
یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سکول کے داخلوں، فیس، نصاب، فرنیچر کی خریداری بارے مختلف امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ مقامی ہاؤسنگ سوسائٹی کی چیئرپرسن نے مستحق طلبا کی مکمل کفالت کا اعلان کیا۔
چیمبر آف کامرس جہلم کے صدر ملک خاور شہزاد نے پانچ مستحق بچوں کی کفالت کی ذمہ داری لی جبکہ ممتاز سماجی شخصیت چوہدری فرحت کمال ضیا ایڈووکیٹ نے سکول کے لئے چیک پیش کیا اور سکول کی بلڈنگ کے لیے بھر پور تعاون کی اعلان کیا جس پر ڈپٹی کمشنر نے تمام سماجی شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سکول کو جلد مکمل کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کی ہدایت کی۔