جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن، 8 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

0 54

جہلم پولیس کا پیشہ ور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان اور 5 منشیات فروش ملزمان گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او منگلا اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم سفیر اللہ کو گرفتار کر لیا ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم طلعت کو گرفتار کر کے 280 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ کالا گجراں اور ٹیم نے منشیات فروش ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کر لیا، ملزم سے 1 کلو 240 گرام چرس برآمد کر لی، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او سوہاوہ اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم افتخار کو گرفتار کر لیا، ملزم سے پسٹل 30 بور معہ راونڈز برآمد جبکہ منشیات فروش ملزم نور ولی کو گرفتار کر کے 200 گرام افیون برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

ایس ایچ او صدر اور ٹیم نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم رضا کو گرفتار کر لیا، ملزم سے بندوق 12 بور معہ کارتوس برآمد کر لیے، پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او ڈومیلی اور ٹیم نے 2 منشیات فروش ملزمان ہارون اور عامر کو گرفتار کر لیا، ملزمان سے 110 گرام چرس اور 5 بوتل شراب برآمد کر لی، پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.