جہلم: یوسی داراپور میں پی ٹی آئی کا ورکرز کنونشن جلسے میں تبدیل، فراز چوہدری کا کنونشن سے خطاب

جہلم: پاکستان تحریک انصاف ورکرز کنونشن یوسی داراپور جلسے کی شکل اختیار کر گیا۔
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری فراز حسین نے پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پاکستان کے نوجوانوں اور عوام میں یکسر مقبول ترین لیڈر ہیں، عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی کے بعد پی ڈی ایم ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملے گی، فسطائی حکومت نے عوام کو مسائل کے علاوہ کچھ نہیں دیا، حکمرانوں نے عمران خان کو غیر مقبول بنانے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کئے ،عوام ان ظالموں کے چہرے پہچان چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے غریب عوام کے لئے 2 وقت کی روٹی بھی محال کر دی ہے مہنگائی بیروزگاری ،معاشی تباہی ،لاقانونیت اور آئین شکنی کے سواپی ڈی ایم نے وطن عزیز کی غیور عوام کو کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے عمران خان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کئے لیکن عوام میں انکی مقبولیت کم ہونے کی بجائے دن بدن مزید بڑھتی جارہی ہے، پاکستان تحریک انصاف کے قائدین و کارکنان کی گرفتاریاں جھوٹے مقدمات حکمرانوں کی ذہنی گراوٹ کے علاوہ کچھ نہیں۔
چوہدری فراز حسین نے کہا کہ ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گے۔ عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کی بجائے بگڑ چکا ہے، انشاءاللہ پی ٹی آئی اقتدار میں آ کر عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کریگی کیونکہ پی ٹی آئی بلند و بانگ دعوؤں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع جہلم عمران خان کے چاہنے والوں کا ضلع ہے انشا اللہ عام انتخابات جب بھی ہونگے، عوام نااہل کرپٹ، بدعنوان حکمرانوں کی ضمانتیں بھی ضبط کروا دیں گے ہم الیکشن کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ امپورٹڈ حکمران ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بلند کرتے رہے جب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتخابات کا ماحول پیدا کیاتو امپورٹڈ حکمران انتخابی میدان میں مقابلہ کرنے کی بجائے بھاگ نکلے۔
اس موقع پرمعروف سیاسی و سماجی شخصیت تہذیب شاہ نے ساتھیوں اور برادری سمیت پاکستان تحر یک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
ورکر کنونشن میں پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکرٹری فرازحسین چوہدری، ملک زمان، پیر ارشد، سید ابرار شاہ، ملک یاسین، رضوان منور، حاجی شریف، ملک ساجد، حاجی اقبال، میاں طاہر آف جگتہ، حاجی ریاض، مرزا اعظم، چوہدری تنویر، ڈاکٹر راشد، چوہدری اعجاز، مرزا آصف، شہزاد آف بجوالہ، چوہدری کرامت، پیر ارشد، ملک عادل، شہزاد جٹ، چوہدری محبوب، جبار لودھی، ملک فاروق، چوہدری ماجد، چوہدری تنویر، راجہ عرفان، ملک شوکت آف النگ، لطیف آف جمرغال، ملک ابوبکر، ملک اکرام، شکیل، ملک عابد، ملک عباس آف نکہ، ملک نغمان، ملک طارق، خان یوسف، سمیع، شمریز نے شرکت کی۔